سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ ، نرخ ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ ، نرخ ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

سونا خریدنا اب خواب بن گیا ، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں بڑھ کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

 ماہرین کے مطابق امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے 2026 کے لیے شرح سود میں ممکنہ کمی کی توقع اور جغرافیائی سیاسی تناؤ نے عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں کو یومیہ بنیادوں پر نئی بلندیوں کی جانب دھکیل دیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 20 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ 4 ہزار 505 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،  اس کے اثرات فوری طور پر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں دیکھنے میں آئے، جہاں آج 24 قیراط  فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا بڑا اضافہ ہوا اور یوں سونا  4 لاکھ 72 ہزار 862 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1 ہزار 714 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 5 ہزار 402 روپے کی نئی تاریخی سطح تک جا پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں : سونے کی اونچی اڑان، ملک میں 10 گرام کا بھاؤ پہلی بار 4 لاکھ روپے تک پہنچ گیا

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں فی تولہ چاندی کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے یہ 7 ہزار 705 روپے تک پہنچ گئی۔

 اس کے علاوہ فی دس گرام چاندی کی قیمت میں 428 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 6 ہزار 605 روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمتوں میں اس تیزی کی وجوہات میں امریکی ڈالر کی کمزوری، عالمی سطح پر مرکزی بینکوں کی طرف سے خریداری، سیاسی بے یقینی، اور امریکا میں حکومت کی جزوی بندش شامل ہیں۔

ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ سرمایہ کاروں کے لیے ایک اہم اشارہ ہے، جس سے مقامی مارکیٹوں میں بھی قدر میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سوناخریدنا خواب بن گیا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر عالمی سطح پر جغرافیائی اور اقتصادی دباؤ جاری رہا تو آنے والے دنوں میں قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *