پاکستانی معیشت ترقی کی طرف تیزی سے گامزن ہے اور اس کا عالمی سطح پر اعتراف بھی سامنے آگیا ، حکومت کی اصلاحاتی پالیسیوں کے باعث پاکستان میں معاشی استحکام آنے لگا ، پاکستان میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا بڑھتا اعتماد مثبت معاشی اعشاریہ دینے لگا۔
امریکی جریدے یو ایس اے ٹو ڈے کے مطابق پاکستان نئی بنیادوں پر ترقی کی راہ پر گامزن ہے، بہترین اصلاحات اور نجی شعبے میں جدت پاکستان میں سرمایہ کاری کے منظرنامے کو بدل رہی ہیں، پاکستان مستحکم ادارہ جاتی نظم و ضبط، بہتر میکرو اکنامک صورتحال اور اہم شعبوں میں مضبوط قیادت کے ساتھ 2026 میں داخل ہو رہاہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تمام عوامل پاکستان کو طویل مدتی سرمایہ کاری کیلئے مضبوط اور مواقع سے بھرپور مارکیٹ کے طور پر پیش کر رہے ہیں ، پاکستان میں بینکنگ کے شعبے نےڈیجیٹل رجحان کے تحت صارفین کو جدید سہولیات فراہم کی ہیں، یو ایس اے ٹو ڈے
پاکستان کا ٹیکنالوجی اور آؤٹ سورسنگ شعبہ بھی بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل کر رہا ہے ، یہ تمام اقدامات پاکستان میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کا اہم ستون ہیں، مستحکم توانائی کی فراہمی مینوفیکچرنگ، لاجسٹکس، اور برآمداتی خدمات میں نئے مواقع پیدا کر رہی ہے ۔
یوایس اے ٹوڈے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میکرو اکنامک استحکام بہتر ہونے سے بڑے مینوفیکچررز بھی آٹوموٹیو صنعت میں سرمایہ کاری کر رہےہیں ، ٹیکسٹائل، فرٹیلائزر، پیکجنگ، اور ویلیو ایڈڈ فوڈ پروڈکشن جیسے تیزی سے بڑھتے شعبوں میں بھی ترقی دیکھی جا رہی ہے ۔
عالمی جریدے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں معدنیات ایک اور تیزی سے بڑھتا ہوا شعبہ ہے ، پاکستان میں ہاؤسنگ مارکیٹ بھی اندرونی و بیرونی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھا رہی ہے۔
رپورٹ میں پاکستان کو سراہتے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سیاحت اور ہوٹلنگ میں بھی اہم مواقع سامنے آ رہے ہیں، نجی شعبے کے ساتھ طویل مدتی ترقی کی بنیادیں مضبوط کر رہا ہے ، نجی شعبہ زیادہ مضبوط، ٹیکنالوجی سے بھر پور اور عالمی دنیا سے ہم آہنگ ہو رہاہے۔