وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارت کو وہ سبق سکھایا ہے جو کہ وہ کبھی نہیں بھولے گا۔
مظفرآباد میں طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مئی میں ہونے والی جنگ میں آزاد کشمیر کے لوگ بھی افواج پاکستان کی کامیابی کے لیے دعاگو تھے، مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بھائی بہن قربانیاں دے رہے ہیں، وہ وقت جلد آجائے گا جب کشمیر بنے گا پاکستان اور مقبوضہ کشمیر آزاد ہو گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ طلبا کو دیے جانے والے لیپ ٹاپ کوئی مشین نہیں ہے یہ ایک وژن ہے، اگر لیپ ٹاپ دینا رشوت ہوتی تو کیا آج ہمارے نوجوان ڈاکٹر اور انجینئر بن سکتے تھے؟ آج تک ایک لیپ ٹاپ بھی سفارش پر نہیں دیا گیا، ہمیشہ میرٹ پر دیا گیا ہے، وقت آگیا ہے کہ ہم محنت سے پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائیں۔
🚨بھارت سے جنگ میں کشمیریوں سمیت پورےملک نے افواج کیلئے دعائیں کیں۔۔افواج پاکستان نے بھارت کووہ سبق سکھایا جوہمیشہ یاد رکھے گا۔۔پاکستان اور کشمیر کودنیاکے نقشے پرعظیم بنائیں گے ،وزیراعظم شہبازشریف@CMShehbaz pic.twitter.com/AcMk10wpx5
— Azaad Urdu (@azaad_urdu) December 24, 2025

