اسلام آباد،جی ایٹ سیکٹر میں چینی خاتون نے چھت سے کود کر خود کشی کرلی

اسلام آباد،جی ایٹ سیکٹر میں چینی خاتون نے چھت سے کود کر خود کشی کرلی

سلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان چائنیز خاتون نے رہائشی عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔
چھلانگ لگانے کے بعد خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی ،پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت وان رو پینگ کے نام سے ہوئی ہے جو وزٹ ویزا پر پاکستان آئی ہوئی تھی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری فوری طور پر موقع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا،ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون کو چھلانگ لگانے کے باعث سر پر شدید چوٹیں آئیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد پولیس کے ایس پی نے مبینہ خود کشی کرلی

پولیس نے لاش کو قانونی کارروائی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں ضروری میڈیکل اور قانونی تقاضے مکمل کیے جا رہے ہیں،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے ۔

خودکشی یا کسی اور ممکنہ وجہ کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا، واقعے سے متعلق شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور قریبی افراد سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے،مزید تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی واقعے کی اصل وجوہات سامنے آ سکیں گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *