سال 2025 میں ٹک ٹاک پر پاکستانی عوام کیا تلاش کرتے رہے؟

سال 2025 میں ٹک ٹاک پر پاکستانی عوام کیا تلاش کرتے رہے؟

ٹک ٹاک نے 2025 کے اختتام پر پاکستان میں سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے موضوعات کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں جو اس بات کی واضح تصویر پیش کرتے ہیں کہ اس سال پاکستانی صارفین کی دلچسپیوں اور ترجیحات کا دائرہ کتنا وسیع اور متنوع رہا۔

یہ ڈیٹا نہ صرف تفریحی رجحانات کو اجاگر کرتا ہے بلکہ اس حقیقت کی بھی عکاسی کرتا ہے کہ ٹک ٹاک اب محض ویڈیوز دیکھنے کا پلیٹ فارم نہیں رہا بلکہ معلومات، رہنمائی اور روزمرہ فیصلوں میں مدد دینے والا ایک مؤثر سرچ ٹول بن چکا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستانی صارفین نے اس سال سفر، کھانوں، کھیلوں، ٹی وی شوز، موسیقی، مشہور شخصیات اور عملی نوعیت کی تلاشوں میں غیر معمولی دلچسپی دکھائی،لوگ کسی مقام پر جانے سے پہلے وہاں کے مناظر، راستوں اور تجربات جاننے کے لیے ٹک ٹاک سرچ استعمال کرتے رہے، جبکہ کھانے پینے کے شوقین افراد نئی ڈشز اور فوڈ ٹرینڈز سے باخبر رہنے کے لیے اس پلیٹ فارم پر انحصار کرتے دکھائی دیے۔

یہ بھی پڑھیں :سال 2025 میں دنیا بھر میں گوگل پر کون سی شخصیات کو زیادہ سرچ کیا گیا ؟

کرکٹ اور دیگر بڑے کھیلوں کے مقابلے بھی سرچ کے نمایاں موضوعات میں شامل رہے بابر اعظم کی تاریخی کارکردگی ہو یا پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ، صارفین نے لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹس، تجزیے اور ردِعمل جاننے کے لیے ٹک ٹاک کا رخ کیا۔

اس کے ساتھ ساتھ تفریحی شوز، ڈرامے اور ایوارڈ تقریبات بھی عوامی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ٹک ٹاک کے جنوبی ایشیا میں کانٹینٹ آپریشنز لیڈ عمیس نوید کے مطابق ، پاکستان میں ٹک ٹاک سرچ روزمرہ زندگی کا ایک لازمی حصہ بن چکی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ لوگ اب صرف ویڈیوز دیکھنے تک محدود نہیں رہے بلکہ حقیقی وقت میں معلومات، سفارشات اور مقامی تناظر کے ساتھ رہنمائی حاصل کر رہے ہیں۔ چاہے بات ویک اینڈ ٹرپ کی منصوبہ بندی کی ہو، خریداری سے پہلے کسی پروڈکٹ کا جائزہ لینا ہو یا کچھ نیا سیکھنا ہو، ٹک ٹاک پاکستانی صارفین کے فیصلوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔اعداد و شمار سے یہ بھی سامنے آیا کہ مخصوص کنٹینٹ ٹیگز کی تلاش میں نمایاں اضافہ ہوا۔ اورفوڈ، ٹریول  جیسے ٹیگز نے اس بات کی نشاندہی کی کہ لوگ تجربات اور ذائقوں کی

سب سے زیادہ کون سے مقامات تلاش کئے گئے؟
دریائے چناب
لاہور
اسلام آباد
قلعہ التیت
کراچی
سب سے زیادہ کون سی خبریں اور لمحات تلاش کیے گئے
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ
نادیہ میری سوہنٹری سوانی
سیلاب
پاکستان بمقابلہ بھارت
پاکستانیوں نے سب سے زیادہ کون سے ٹی وی شو کوسرچ کیا؟
میں منٹو نہیں ہوں
ہم ایوارڈز
تماشا
ترک سیریز
سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے ٹریکس
پل پل
جھول
رانجھیا وے
جے پتا ہوندا
کھانوں کے حوالے سے کیا سرچ کیا گیا؟
بریانی
لاوا برگر
دبئی چاکلیٹ
ماچا ڈرنک
سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے کھلاڑی
حارث رئوف
بابر اعظم
ابھیشک شرما
مچل اسٹارک
ویرات کوہلی
موسیقاروں سے سب سے زیادہ کس کو سرچ کیا گیا
طلحہ انجم
نمرہ مہرہ
حاوی
حسن رحیم
علی ظفر
سب سے زیادہ کون سے کری ایٹر تلاش کیے گئے
جنت مرزا
حضر عمر
صدمیر ریپر
علینہ عامر
شوبز کے کون سے ستاروں کو سب سے زیادہ تلاش کیا گیا
فہد مصطفی
عمران اشرف
ماہرہ خان
کنزہ ہاشمی
سب سے زیادہ تلاش کیے گئے رحجانات
اے آئی کا استعمال
پروڈکٹ ریویوز
مہندی کے ڈیزائن
بلی والی فنی ویڈیو

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *