پی ایم ڈی سی نےغیر ملکی میڈیکل اور ڈینٹل گریجویٹس کے لیے نئے ضوابط متعارف کروا دیئے

پی ایم ڈی سی نےغیر ملکی میڈیکل اور ڈینٹل گریجویٹس کے لیے نئے ضوابط متعارف کروا دیئے

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے غیر ملکی میڈیکل گریجویٹس کے لیے ہاؤس جاب شروع کرنے سے پہلے عارضی رجسٹریشن کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری نئے ضوابط کے تحت کسی بھی غیر ملکی میڈیکل گریجویٹ کو عارضی رجسٹریشن کے بغیر ہاؤس جاب کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

اس حوالے سے پی ایم ڈی سئ نے ہدایت کی ہے کہ عارضی رجسٹریشن کے بغیر کسی بھی ہاؤس جاب کو فوری طور پر روک دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی سی نے ملک بھر کے تمام سرکاری اور نجی میڈیکل کالجوں اور ہسپتالوں کو ایک باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس میں انہیں اس حوالے سےسختی سے تعمیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ایم ڈی سئ کا اطلاق صرف سے تسلیم شدہ غیر ملکی میڈیکل یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل افراد پر ہوتا ہے۔

غیر تسلیم شدہ اداروں سے فارغ التحصیل افراد کو عارضی رجسٹریشن حاصل کرنے اور پاکستان میں ہاؤس جاب کے اہل ہونے کے لیے قومی رجسٹریشن امتحان (NRE) پاس کرنا ہوگا۔

مزید جانیئے: مہنگائی کم کرنے کے دعوے ہوا ہو گئے، ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافہ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *