بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے اندر مبینہ طور پر تیندوا داخل ہونے کی اطلاعات ۔تیندوے کے یونیورسٹی میں داخل ہونے کی اطلاع پر طلبا میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تیندوا بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے اندر جھاڑیوں میں دیکھا گیا ۔یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے وائلڈ لائف اور پولیس کو طلب کر لیا گیا ہے۔ہاسٹلز کے طلبہ کو جنگلاتی ایریا میں جانے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان آئی آئی یو آئی کے مطابق آئی آئی یو آئی کیمپس میں مبینہ چیتے کی اطلاع پر تصدیقی عمل جاری ہے،وائرل ویڈیو کی صداقت جانچی جا رہی ہے، تاحال کوئی حتمی تصدیق نہیں، ترجمان آئی آئی یو آئی کا کہنا ہے کہ طلبہ کی حفاظت اولین ترجیح، کیمپس میں نگرانی بڑھا دی گئی، وائلڈ لائف حکام اور متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے،۔
ہاسٹل کے طلبہ کو جنگلاتی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے سے گریز کریں۔ دوسری جانب حکام اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں تیندوے کی اطلاع کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کے لیے خوشخبری
, تیندوے مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے قدرتی حیات ہیں۔ رات کے اوقات کار میں مسکن کے لحاظ سےتیندوے کا دائرۂ حرکت 20–30 مربع کلومیٹر تک ہو سکتا ہے۔تیندوے انسانی موجودگی سے ہم آہنگ ہو چکے ہیں، ہمیں بھی ذمہ دارانہ ہم آہنگی اختیار کرنا ہوگی۔ حکام وائلڈ لائف کا مزید کہنا ہے کہ صورتحال کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے۔

