بابائے قوم محمدعلی جناح کا یوم پیدائش، مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

بابائے قوم محمدعلی جناح کا یوم پیدائش، مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

بابائے قوم، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 149 واں یوم پیدائش آج عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے، اس حوالے سے کراچی سمیت ملک بھر میں خصوصی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔

 بانیٔ پاکستان کے یوم پیدائش پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب مزار قائد پر منعقد ہوئی ، میجر جنرل افتخار حسین چودھری (ہلال امتیاز) تقریب کے مہمان خصوصی تھے، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے مزار قائد پر سلامی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 149 واں یوم پیدائش، ملک بھر میں عام تعطیل

پاک فوج کے کیڈٹس نے مزارقائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لئے، میجر جنرل افتخار چودھری نے مزار قائد پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کئے۔

قائد ریذیڈنسی زیارت میں گارڈ آف آنر اور پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

بابائے قوم کے یوم ولادت پر آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے،  دن بھر سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر تقاریب منعقد ہوں گی جس میں بابائے قوم کی مسلمانان ہند اور پاکستان کے قیام کیلئے کی جانے والی انتھک اور ناقابل فراموش خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے، وہ پیشے کے اعتبار سے وکیل اور ایک سیاست دان تھے۔

یہ بھی پڑھیں : قائداعظم محمد علی جناح جمہوریت، انصاف اور برابری کے علمبردار تھے، صدر، وزیراعظم کا پیغام

انہوں نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے ایک آزاد ریاست کا خواب حقیقت میں بدلا۔ ایمان، اتحاد، اور تنظیم پر مبنی اصول قائد کی زندگی کا نچوڑ ہیں ، بابائےقوم نے اپنے کردار اور عمل سے پوری دنیا کو دکھایا کہ ایک سچی اور دیانت دار قیادت کیا کر سکتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *