پاکستان کو ایک اور بڑے انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی مل گئی

پاکستان کو ایک اور بڑے انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی مل گئی

پاکستان کے لیے کھیلوں کے میدان سے ایک اور خوشخبری آگئی ہے جہاں پاکستان کو ایک اور انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر جاری اپنے پیغام میں اس اہم سنگِ میل کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کو ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن (SAFF) بوائز انڈر 17 چیمپئن شپ کی میزبانی سونپی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ ڈراز کا اعلان کردیا گیا، 48 ٹیمیں 12 گروپس میں تقسیم

ان کے مطابق پاکستان اگست 2026 میں اس انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی کرے گا، جو ملک میں بین الاقوامی کھیلوں بالخصوص فٹبال کے فروغ کی جانب ایک بڑی کامیابی  ہے۔

اس ایونٹ میں جنوبی ایشیا کے مختلف ممالک کی انڈر 17 فٹبال ٹیمیں شرکت کریں گی جس سے نہ صرف نوجوان کھلاڑیوں کو اعلیٰ سطح کے مقابلوں کا موقع ملے گا بلکہ پاکستان میں ملٹی نیشنل فٹبال سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن (PFF) کی جانب سے اس اہم ایونٹ کی میزبانی حاصل کرنا ایک شاندار کامیابی ہے۔ کھیلوں سے وابستہ حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عالمی سطح پر پاکستان پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں :نیشنل گیمز : ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا

سیف انڈر 17 بوائز فٹبال چیمپئن شپ 2026 کی میزبانی سے پاکستان کی عالمی کھیلوں میں ساکھ مزید مضبوط ہوگی اور ملک ایک بااعتماد اور قابلِ اعتماد میزبان کے طور پر ابھرے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *