بانی پاکستان کو خراج عقیدت، آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ’پیغام قائد‘ جاری

بانی پاکستان کو خراج عقیدت، آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ’پیغام قائد‘ جاری

یوم قائد پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ’’پیغامِ قائد‘‘جاری کر دیا گیا، جس میں بانی پاکستان کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

ملی نغمہ قائداعظم کے فرمودات اور قیامِ پاکستان کی خاطر دی جانے والی قربانیوں اور تاریخی جدوجہد کی عکاس ہے، جو دشمنوں کے عزائم کے خلاف قومی استقامت اورعزم کو اجاگر کرتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اس نغمے میں قائداعظم محمد علی جناح کی قائدانہ صلاحیتوں کو شاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے، یہ نغمہ قائداعظم کے افکار کی تجدید اورپاکستان کے محفوظ وباوقار مستقبل کامظہر ہے۔

یومِ قائد کے موقع پر جاری کیا گیا نغمہ بابائے قوم سے قوم کی والہانہ محبت کی عکاسی کرتا ہے۔

 افواج پاکستان کی جانب سے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا گیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسلح افواج نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش پر پیغام میں کہا کہ قائداعظمؒ کی مثالی قیادت آج بھی قوم اور افواج پاکستان کیلئے مشعل راہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بابائے قوم کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں : قائداعظم محمد علی جناح جمہوریت، انصاف اور برابری کے علمبردار تھے، صدر، وزیراعظم کا پیغام

چیف آف ایئر سٹاف اور چیف آف نیول سٹاف کی جانب سے بھی بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، افواج پاکستان نے قائداعظمؒ کے ویژن سے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان نے قائداعظمؒ کے نظریات اور امنگوں کے مطابق بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم کیا، ملک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت کے تحفظ، قومی استحکام، امن و ترقی کیلئے کاوشوں کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : بابائے قوم محمدعلی جناح کا یوم پیدائش، مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

واضح رہے کہ بابائے قوم، بانی پاکستان، قائداعظم محمد علی جناح کا 149 واں یوم پیدائش آج عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے، آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے،  سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *