صوبائی حکومت کا 27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

صوبائی حکومت کا 27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

حکومتِ سندھ نے سابق وزیرِ اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر 27 دسمبر بروز ہفتہ صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 27 دسمبر کو سندھ بھر میں تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے، جبکہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں بھی تعطیل ہوگی۔

اس فیصلے کا اطلاق صوبائی حکومت کے زیرِ انتظام تمام محکموں، اداروں اور متعلقہ انتظامی یونٹس پر ہوگا۔

یہ خبربھی پڑھیں :ایک ساتھ 3 چھٹیاں،سکول بھی بند رہیں گے

حکومتی اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ عام تعطیل کا اعلان سابق وزیرِ اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کی برسی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے کیا گیا ہے،  اس دن صوبے کے مختلف شہروں میں برسی کے حوالے سے تقریبات، دعائیہ مجالس اور دیگر تقریبات کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی میں ہونیوالے جلسے کے بعد شہید کردیا گیا تھا،  ان کی شہادت کو پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک المناک باب قرار دیا جاتا ہے، اور ہر سال ان کی برسی عقیدت و احترام سے منائی جاتی ہے۔

اس سے قبل سندھ حکومت نے 25 دسمبر یوم قائد اعظم اور کرسمس کے موقع پر بھی عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :جمعرات اور جمعہ کوچھٹی کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری

حکومتِ سندھ کے اس فیصلے کو عوامی اور سیاسی حلقوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے، جبکہ شہریوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تعطیل کے دوران امن و امان کا خیال رکھیں اور ٹریفک و سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے متعلقہ اداروں سے تعاون کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *