چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی ملاقات

چیف آف ڈیفنس فورسز  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی ملاقات

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف میجر جنرل یوسف احمد الحنیتی نے  جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور میجر جنرل یوسف احمد الحنیتی کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دو طرفہ دفاعی و عسکری تعاون کو فروغ دینے کے مواقع پر بھی گفتگو ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور اردن کے چیف آف جنرل سٹاف کی جانب سے علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کی کاوشوں کی تعریف کی گئی۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اردن کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پاک اردن ابھرتے ہوئے سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں ممالک کی عسکری قیادت نے دو طرفہ عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا برطانیہ میں احتجاج، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ’کار بم دھماکے‘ کی دھمکیاں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *