متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان آج ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔
اسلام آباد میں اماراتی شاہی مہمان کے شایان شان استقبال کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، یو اے ای صدر پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، دو طرفہ امور اور پاک یو اے ای تعلقات پر بات چیت ہوگی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یو اے ای کے صدر کا دورہ دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
صدر متحدہ عرب امارات کے دورہ پاکستان کے تناظر میں اسلام آباد میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا، اسلام آباد کی حدود میں واقع پاکستان سیکرٹریٹ اور تمام وفاقی ادارے بند رہیں گے۔
سینیٹ سیکرٹریٹ اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ بھی آج بند رہیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی آج چھٹی کا اعلان کردیا ہے، رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ اور اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس 26 دسمبر کو بند رہیں گی۔
وفاقی آئینی عدالت کے رجسٹرار نے بھی آج کی کازلسٹ منسوخ کرتے ہوئے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
مزید پڑھیں: حکومت اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان دو اہم منصوبوں پر دستخط

