ملک کے بیشتر حصوں میں سردی کی لہر، بارش سے متعلق بڑی پیشگوئی

ملک کے بیشتر حصوں میں سردی کی لہر، بارش سے متعلق بڑی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سرد ہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ جاری رہے گا، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات کے دوران دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، دھند کے باعث حدِ نگاہ میں کمی ہو سکتی ہے، جس سے موٹرویز اوراہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

اسی تناظر میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیرضروری سفر سے گریز کریں اور دورانِ ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

یہ بھی پڑھیں :موسم سرما کی شدت کا آغاز، بارش، پہاڑوں پر برفباری، محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں بھی موسم جزوی ابر آلود ، تاہم پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارش کا کوئی واضح امکان ظاہر نہیں کیا گیا، سندھ کے ساحلی علاقوں میں موسم عمومی طور پر خشک اور سرد رہے گا، جبکہ رات کے وقت ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہا، جبکہ شمالی علاقہ جات میں شدید سردی نے ڈیرے ڈالے رکھے ہیں۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ میں پارہ منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، استور میں منفی 6، گوپس میں منفی 5 جبکہ اسکردو، ہنزہ اور قلات میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ،  کالام، گلگت، کوئٹہ اور دیر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *