ڈاکٹر وردہ کیس: واقعہ کی منصوبہ بندی کہاں کی گئی؟ قبر کس نے کھودی؟ گرفتار ملزم کے انکشافات

ڈاکٹر وردہ کیس: واقعہ کی منصوبہ بندی کہاں کی گئی؟ قبر کس نے کھودی؟  گرفتار ملزم کے انکشافات

ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں گرفتار ملزم عادل نے عدالت کے روبرو اعترافِ جرم کر لیا۔

ملزم عادل نے اپنے بیان میں انکشاف کیا کہ ڈاکٹر وردہ کے قتل کی منصوبہ بندی شازمان کالونی کے ایک گھر میں کی گئی تھی۔ اس نے بتایا کہ جس دن قتل ہوا، اسی دن ملزم شمریز نے گڑھا کھودنے کا کہا، جس پر اس نے فیصل نامی شخص کے ساتھ مل کر گڑھا کھودا اور لاش کو دفنایا۔

عدالت نے اعترافِ جرم کے بعد ملزم عادل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر ڈاکٹر وردہ کا موبائل فون، اے ٹی ایم کارڈ، گاڑی کا کارڈ اور تصاویر برآمد کر لی گئی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں مجموعی طور پر پانچ ملزمان گرفتار کیے گئے تھے، جن میں سے ایک پولیس مقابلے میں ہلاک ہو چکا ہے۔ واقعے کا مرکزی ملزم شمریز اپنے دو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا تھا۔ اس حوالے سے ڈی پی او ایبٹ آباد نے واقعے کی مکمل تفصیلات بیان کی تھیں۔

ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم شمریز کا ٹھنڈیانی روڈ میرا رحمت خان کنڈا کے مقام پر پولیس سے مقابلہ ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ شمریز اپنے دو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا جبکہ واقعے کا مرکزی ملزم شمریز روپوش تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج میں ریاست مخالف تقاریر، پاکستان کا برطانوی سرزمین کے غلط استعمال پر اظہار تشویش

ہارون رشید نے مزید بتایا کہ پولیس ڈاکٹر وردہ قتل کیس کے مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے مسلسل چھاپے مار رہی تھی اور مرکزی ملزم شمریز کو موبائل ڈیٹا کی مدد سے ٹریس کیا گیا۔ ڈی پی او کے مطابق ملزم کے دونوں ساتھی فرار ہو گئے تھے، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں، جبکہ ڈاکٹر وردہ قتل کیس کے تمام ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *