بلوچستان کے علاقے کوہلو میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے علاقے کوہلو میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے پانچ دہشتگرد ہلاک کر دیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائی 25 دسمبر 2025 کو دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر انجام دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور تمام پانچ بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد مارے گئے۔ ہلاک دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے، جس سے علاقے میں ممکنہ دہشتگردانہ سرگرمیوں کے خطرات کو کم کرنے میں مدد ملی۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن بھی جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ کسی بھی باقی دہشتگرد کی موجودگی کا خاتمہ کیا جا سکے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظوری سے نافذ کیے گئے نیشنل ایکشن پلان کے تحت “عزمِ استحکام” کے وژن پر مکمل عزم کے ساتھ عمل پیرا ہیں۔ اس منصوبے کے تحت پاکستان میں غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک انسداد دہشتگردی کی مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: باہمی احترام کا منفرد لمحہ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اورمتحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کا ایک دوسرے کو سلوٹ ، تصویر وائرل

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *