لاہور میں صحافی پر تشدد کا واقعہ: ہماری مرضی کے بغیر سوال کیوں کیا؟ سہیل آفریدی کے گارڈز کا سینئر صحافی پر تشدد!

لاہور میں صحافی پر تشدد کا واقعہ: ہماری مرضی کے بغیر سوال کیوں کیا؟ سہیل آفریدی کے گارڈز کا سینئر صحافی پر تشدد!

لاہورمیں صحافی پر تشدد کا معاملہ جس میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے گارڈز نے سوال پوچھنے پر سینئر صحافی پر تشدد کیا اور انہیں ذخمی کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق لاہور میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے دورے کےدوران پریس کانفرنس میں سینئر صحافی نے سوال کیا جس پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے گارڈز نے صحافی کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔ صحافی برادری نے واقعے کو قابلِ مذمت اور آزادیٔ صحافت پر براہِ راست حملہ قرار دیا ہے۔

صحافی برادری نے کہا کہ سہیل آفریدی کے گارڈز نے لاہور آتے ہی غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق سچ نیوز کے بیورو چیف اور سینئر اینکر قاسم پر سوال پوچھنے کی پاداش میں حملہ کیا گیااورصحافی کو مبینہ طور پر یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں سینئر اینکر پرسن قاسم احمد کاہونٹ زخمی ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گردن میں درد پر معائنہ کروایا تو ڈاکٹر نے سینئر صحافی قاسم کو نیک کالر لگا دی۔
صحافی برادرئ نے واقعے کے حوالے سے کہا کہ کیا سہیل آفریدی صحافی کی تیمارداری کیلئے اُس کے گھر جائے گا اور کیا سہیل آفریدی صحافی کمیونٹی سے معافی مانگے گا؟

خیبرپختونخواہ میں مبینہ طور پر دندناتے رہنے والے گارڈز کا لاہور میں بھی قانون کو ہاتھ میں لینا تشویشناک ہے اورصحافیوں کو سوال پوچھنے پر تشدد کا نشانہ بنانا جمہوری اور صحافتی اقدار کے منافی ہے۔

تحریک انصاف کی قیادت سے سوال ہے کہ وہ اس طرح کے انتشار اور تشدد سے کیوں لاتعلقی اختیار نہیں کرتی؟
صحافی برادری نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث تمام افراد کے خلاف فوری اور شفاف قانونی کارروائی کی جائے اورحکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *