ذیابیطس : شوگر کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو ناشتے میں صرف ایک چیز کھائیں

ذیابیطس : شوگر کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو ناشتے میں صرف ایک چیز کھائیں

ذیابیطس ایک ایسا مرض ہے جس پر صرف ادویات کے ذریعے قابو پانا کافی نہیں ہوتا بلکہ اس کے لیے طرزِ زندگی اور خوراک میں بنیادی تبدیلیاں بھی ضروری سمجھی جاتی ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کم گلیسیمک انڈیکس والی غذاؤں کا استعمال، باقاعدہ ورزش اور متوازن غذا خون میں شکر کی سطح کو مستحکم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

اسی تناظر میں ماہرین نے بھنے ہوئے چنوں کو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ایک مفید اور صحت بخش ناشتہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھنے ہوئے چنے نہ صرف غذائیت سے بھرپور ہیں بلکہ بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

کم گلیسیمک انڈیکس، بہتر شوگر کنٹرول: نیشنل لائبریری آف میڈیسن کے مطابق بھنے ہوئے چنوں کا گلیسیمک انڈیکس کم ہوتا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ ان کے استعمال سے خون میں شکر آہستہ آہستہ خارج ہوتی ہے۔

اس کے برعکس زیادہ گلیسیمک انڈیکس والی غذائیں خون میں شوگر کی سطح کو اچانک بڑھا دیتی ہیں، جو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: روزانہ 30 منٹ واک کرنے سے ہماری صحت کو کیا فوائد حاصل ہوتے ہیں؟

چنوں میں موجود فائبر اور پروٹین انسولین کے اخراج کو متوازن رکھتے ہیں، جس سے جسم کو صرف اتنی ہی انسولین درکار ہوتی ہے جتنی واقعی ضرورت ہو۔ یہی وجہ ہے کہ بھنے ہوئے چنے بلڈ شوگر لیول کو مستحکم رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

فائبر اور پروٹین سے بھرپور ناشتہ: ماہرین کے مطابق بھنے ہوئے چنے فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں، جو نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتے ہیں اور شوگر کے تیزی سے خون میں شامل ہونے کو روکتے ہیں۔ فائبر آنتوں کی صحت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مفید بیکٹیریا کی افزائش میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔

اسی طرح چنوں میں موجود پروٹین پٹھوں کی مضبوطی میں مدد دیتا ہے اور دیر تک پیٹ بھرے ہونے کا احساس دلاتا ہے، جس سے غیر صحت بخش اسنیکس کھانے کی خواہش کم ہو جاتی ہے۔ یہ تمام عوامل ذیابیطس کے مریضوں کے لیے نہایت اہم ہیں۔

اہم معدنیات کا خزانہ: بھنے ہوئے چنے میگنیشیم اور پوٹاشیم جیسے اہم معدنیات سے بھی بھرپور ہوتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *