الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں پر اراکین کو ڈی نوٹیفائی نہ کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں پر اراکین کو ڈی نوٹیفائی نہ کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مخصوص نشستوں پر اراکین اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ نے فیصلے پر الیکشن کمیشن کے لا ءونگ نے اپنی رائے دیدی جس میںکہا گیا کہ سپریم کور ٹ نے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کیا ہے نہ کہ کالعدم لہذا عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے تحت رکنیت معطل کی جاسکتی ہے۔ اس میں ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم نہیں دیا گیا۔

 

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا سیاسی مستقبل خطرے میں پڑ گیا، الیکشن کمیشن کا پارٹی ختم کرنے کا عندیہ

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر لا ءونگ سے رائے طلب کی تھی، جس کے بعد لاء ونگ نے رائے دی تھی کہ سپریم کورٹ کے حکم کے عین مطابق عملدرآمد کیا جائے، اس معاملے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت قانون سے بھی رائے لیے جانے کی توقع ہے، جس کے بعد لاء ونگ کی تجاویز کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس سوموار کو ہوگا۔ الیکشن کمیشن لاء ونگ کی رائے کی روشنی میں حتمی فیصلہ کرے گا۔اس وقت تک کے لیے الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر ارکان کو ڈی نوٹیفائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

سپریم کورٹ کا مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ

یاد رہے کہ 6 مئی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دیگر سیاسی جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل کردیاتھا۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کی جانب سے مخصوص نشستوں سے متعلق سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر سماعت ہوئی تھی ۔ وفاقی حکومت اور خواتین ارکان اسمبلی نے لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی تھی۔ حکومت نے بھی تین رکنی بنچ پر اعتراض کیا تھا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے استدعا کی تھی کہ اپیلیں لارجر بینچ ہی سن سکتا ہے۔ جس پر جسٹس منصور علی شاہ کہا تھا ابھی تو اپیلوں کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ ہونا ہے، قابل سماعت ہونا طے پا جائے پھر لارجر بینچ کا معاملہ بھی دیکھ لیں گے۔

سپریم کورٹ نے کیس کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کے علاوہ دوسروں کو دینے کے الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ کے فیصلوں کو معطل کردیا۔ عدالت نے وضاحت کی کہ فیصلوں کی معطلی صرف اضافی سیٹوں کو دینے کی حد تک ہوگی۔ عدالت نے لارجر بنچ کی تشکیل کیلئے کیس پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھی بھجوا دیا۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشتیں الاٹ نہ کرنے کا فیصلہ دیا تھا فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے بحال رکھاگیا تھا ۔ سنی اتحاد کونسل کونسل کی جانب سے دوسری پارٹیوں میں مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کیخلاف عدالت میں اپیلیں دائر کررکھی تھیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *