سری لنکا کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنل سیریز کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

سری لنکا کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنل سیریز کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

 

پاکستان کی مینز نیشنل سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف آئندہ ماہ ہونے والی 3 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان کی قومی ٹی20 ٹیم میں واپسی بھی ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ولڈکپ کے ٹکٹوں کی فروخت کیلئے جاری پوسٹر میں پاکستانی کپتان کی تصویر غائب، شائقین برہم

سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔ وہ رواں برس 34 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں، جو کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کی جانب سے ایک سال میں سب سے زیادہ میچز کا ریکارڈ ہے۔

27سالہ شاداب خان نے آخری بار جون میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی اور اس کے بعد ان کے کندھے کی سرجری ہوئی۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کامیاب بحالی پروگرام مکمل کرنے کے بعد وہ دوبارہ میدان میں اتر آئے ہیں اور اس وقت آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں کھیل رہے ہیں۔

اسکواڈ میں ایک اور نمایاں اضافہ بغیر کیپ کے وکٹ کیپر بیٹر خواجہ نافع کا ہے۔ 23 سالہ دائیں ہاتھ کے بلے باز حال ہی میں پاکستان شاہینز اسکواڈ کا حصہ رہے ہیں۔ وہ اب تک 32 ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 132.81 ہے۔

پاکستانی ٹیم جنوری کے پہلے ہفتے میں سری لنکا روانہ ہوگی۔ سیریز کے تینوں ٹی 20 میچز رنگیری دمبولا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 7، 9 اور 11 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

یہ سیریز آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے پاکستان کے لیے اہم موقع ہوگی، جو 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہوگا۔ پاکستان اپنے تمام ورلڈ کپ میچز کولمبو میں کھیلے گا۔

پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ

سلمان علی آغا (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ نافع (وکٹ کیپر)، محمد نواز، محمد سلمان مرزا، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، شاداب خان، عثمان خان (وکٹ کیپر)، عثمان طارق ٹیم میں شامل ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ

نوید اکرم چیمہ (منیجر)، مائیک ہیسن (ہیڈ کوچ)، ایشلے نوفکے (بولنگ کوچ)، حنیف ملک (بیٹنگ کوچ)، شین مکڈرموٹ (فیلڈنگ کوچ)، کلیف ڈیکن (فزیوتھراپسٹ)، گرانٹ لوڈن (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ)، طلحہ اعجاز (اینالسٹ)، سید نعیم احمد (میڈیا منیجر)، کرنل عثمان انوری (سیکیورٹی منیجر)، ڈاکٹر واجد علی رفائی (ٹیم ڈاکٹر)، محمد احسان (مساجر) شامل ہیں

سیریز شیڈول

7 جنوری، پہلا ٹی 20

9 جنوری،  دوسرا ٹی20

11 جنوری، تیسرا

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *