امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرین سے جنگ کے خاتمے کے لیے انتہائی سنجیدہ ہیں۔
فلوریڈا میں یوکرینی صدر زیلنسکی سے ملاقات سے قبل امریکی صدر نے روسی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پیوٹن کے ساتھ ان کی 75 منٹ طویل گفتگو ہوئی جس کے بعد انہیں یقین ہوگیا ہے روس جنگ ختم کرنے کے لیے تیار ہے۔
صدر ٹرمپ کاکہنا تھا کہ امن مذاکرات اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں اور اس حوالے سے بات چیت بہت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ یوکرین اور روس دونوں ہی جنگ کے خاتمے کے خواہاں ہیں اور وہ زیلنسکی سے ملاقات کے بعد ایک بار پھر پیوٹن سے رابطہ کریں گے۔
مزید پڑھیں: پیوٹن جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں، امریکی صدر ٹرمپ

