میکسیکو کے جنوب مغربی علاقے اوساکا میں ٹرین حادثے میں 13 افراد ہلاک جبکہ 98 زخمی ہوگئے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ٹرین اوساکا کے قصبے نزندا کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے پٹری سے اتر گئی۔
حادثے کے وقت ٹرین میں 241 مسافر اور 9 عملے کے ارکان سوار تھے، زخمی ہونے والوں میں 139 کی حالت خطرے سے باہر 98 شدید زخمی ہیں جبکہ پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دیگر مسافروں کو بحفاظت ٹرین سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
اوساکا کے گورنر نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی مدد کے لیے ریاستی اور وفاقی ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔
حکام کی جانب سے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ، یہ ٹرین سروس جنوبی میکسیکو میں مسافروں اور مال بردار ریل کو وسعت دینے اور خطے میں اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کا حصہ بھی ہے۔