سابق صدر ملکت عارف علوی نے انہیں پارٹی چئیرمین بنانے کی خبر کو افواہ قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر)پر اپنے ٹوئٹ میں سابق صدر عارف علوی نے لکھا کہ غیر ضروری قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ عمران خان مجھے پارٹی کا چیئرمین مقرر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، میرے قائد کی طرف سے ایسی کوئی بات نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی ان کے ساتھ میری ملاقات میں اس پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
There is unnecessary speculation that Mr @ImranKhanPTI intends to appoint me as Chairman of the party. There is no such thing being envisaged by my leader nor was it discussed in my meeting with him. These speculations create confusion in a party whose leadership is wrongfully &…
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) May 10, 2024
عارف علوی نے مزید لکھا کہ یہ قیاس آرائیاں ایک ایسی پارٹی میں الجھن پیدا کرتی ہیں جس کی قیادت کو غلط اور غیر منصفانہ طور پر قید کیا گیا ہے لیکن ہزاروں گرفتاریوں، جبر، بربریت اور تشدد کے باوجود پی ٹی آئی متحرک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین بیرسٹر گوہر خان پارٹی کی قیادت بخوبی کر رہے ہیں اور پارلیمنٹ میں بھی موجود ہیں۔ میں اس غلط اور غیر اہم مسئلے کو واضح انکار کے ساتھ ختم کرنا چاہوں گا۔ سابق صدر نے مزید لکھا کہ میں پاکستان کے عوام کے لئے کام کرنا چاہتا ہوں کیونکہ چوری شدہ مینڈیٹ کے ساتھ ایک جھوٹا، جذباتی اور غیر منطقی منظر نامہ ہم پر مسلط کیا گیا ہے۔ تفرقہ انگیز اور نفرت انگیز بیانیہ پھیلایا جا رہا ہے۔