نادرا کا فنگر پرنٹس کے مسئلے سے دوچار بزرگ شہریوں کیلئے بڑی سہولت کا آغاز

نادرا کا فنگر پرنٹس کے مسئلے سے دوچار بزرگ شہریوں کیلئے بڑی سہولت کا آغاز

ترجمان نادرا شباہت علی نے کہا ہےکہ فنگر پرنٹس کے مسئلے سے دوچار معمر افراد کے لیے فیس ریکگنیشن لارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نادرا نے کہا فنگر پرنٹس کے مسئلے سے دوچار معمر افراد کے لیے فیس ریکگنیشن کی سہولت متارف کرو اہیں انکا کہنا تھا کہ کہ بچےکی پیدائش پر اس کی شناخت نہ کروانے کا عمل بچے کی حق تلفی ہے، 18 سال سے کم عمر کے لیے جووینائل کارڈ جاری کیاجاتا ہے، اس کی معیاد 18سال تک کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ والدین میں سےکوئی ایک کسی بھی وجہ سے موجود نہیں ہے تو بچوں کے شناختی کارڈکے لیے والدین میں سےکسی ایک کا شناختی کارڈ ضروری ہے جب کہ شناختی کارڈ بنوانےکے لیے والدین میں سےکسی ایک کا شناختی کارڈ ضروری ہے۔

ترجمان نیشنل ڈیتا بیس اتھارتٰی کاکہنا تھا کہ کراچی کے تمام نادرا سینٹرز میں مجموعی طور پر 359 کاؤنٹرز ہیں، ان کی تعداد بڑھائیں گے جب کہ فنگر پرنٹس کے مسئلے سے دوچار معمر افراد کے لیے فیس ریکگنیشن لارہے ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ طلاق کی صورت میں یونین کونسل سے سرٹیفکیٹ کا حصول ضروری ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا کیجانب سے شہریوں کو ایک اور زبردست سہولت دیدی گئی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *