رانا ثناء اللہ نے عمران خان سے متعلق بڑا انکشاف کردیا

رانا ثناء اللہ نے عمران خان سے متعلق بڑا انکشاف کردیا

مشیرِ سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے ملک میں جاری سیاسی صورتحال کے بارے میں  کہا ہے کہ ملک میں کہیں بھی سیاسی افراتفری نہیں ہے، تمام سیاسی جماعتیں اپنا اپنا موقف پیش کر رہی ہیں اور یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سیاسی مسائل کا واحد مؤثر حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

رانا ثنا اللہ نےکہا  کہ وزیراعظم نے متعدد مواقع پر مذاکرات کی پیشکش کی ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ وہ اسپیکر آفس آنے کے لیے بھی تیار ہیں تاکہ سیاسی رہنماؤں کے درمیان بات چیت کو فروغ دیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر تمام سیاسی جماعتیں مذاکرات کی میز پر بیٹھیں تو یقینی طور پر کوئی نہ کوئی مثبت نتیجہ حاصل ہوگا، جو ملک میں سیاسی استحکام کے لیے اہم ثابت ہوگا۔

تاہم، رانا ثنا اللہ نے عمران خان کے مؤقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ  مذاکرات پر یقین نہیں رکھتے اور پارٹی کی جانب سے بھیجے گئے پیغام میں بھی یہ بات واضح طور پر سامنے آئی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی بات چیت کے حق میں نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے تاحال مذاکرات سے متعلق کوئی واضح فیصلہ نہیں کیا یکطرفہ مذاکرات کا کوئی حقیقی فائدہ نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں :عمران خان افراتفری چاہتے ہیں لیکن سیاست اور جمہوریت مذاکرات سے آگے بڑھتی ہے : رانا ثناء

رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام کے لیے مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں اور یہ تمام جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے اختلافات کے باوجود ایک مثبت سیاسی ماحول قائم کرنے کے لیے بات چیت کا راستہ اپنائیں۔

عمران خان مذاکرات پر یقین ہی نہیں رکھتے، دو ہزار گیارہ سے لے کر آج تک دیکھا جائے تو واضح ہے کہ وہ کبھی بھی مذاکرات کے خواہاں نہیں رہے اور صرف تصادم کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کسی بھی صورت میں محمود اچکزئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں دے گی، اور یہ موقف ظاہر کرتا ہے کہ پی ٹی آئی  بات چیت کے بجائے محض محاذ آرائی کو ترجیح  دیتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *