عمران خان سے نئے سال پر کون ملاقات کرے گا؟فہرست تیار

عمران خان سے نئے سال پر کون ملاقات کرے گا؟فہرست تیار

نئے سال کے آغاز کے موقع پر بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کے لیےفہرست تیار کرلی  گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق سالِ نو کے پہلے دن، بانی پی ٹی آئی سے چھ دوست ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔ ملاقات کے لیے تمام دوستوں کے ناموں کی تفصیلی فہرست جیل حکام کو پہلے ہی ارسال کر دی گئی ہے ۔

فہرست میں شامل افراد میں ڈاکٹر امجد، صبغت اللہ، عثمان بٹانی کے نام نمایاں ہیں، جبکہ جمال احسان، اقبال خٹک اور شعیب امیر اعوان کا نام بھی شامل ہے ، ملاقات کے خواہشمند افراد کی فہرست جیل حکام کے حوالے کردی گئی ہے  ۔

یہ بھی پڑھیں :عمران خان کی آئیندہ کوئی سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوں گی: فیصل واوڈا

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے یہ فہرست جیل حکام کو بھجوائی ہے  تاکہ ملاقات کے دن کوئی غیر ضروری مشکلات پیش نہ آئیں۔ حکام نے بھی فہرست وصول کر لی ہے ۔

پارٹی ذرائع کے مطابق یہ ملاقات نہ صرف سال نو کی شروعات میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ رابطے کا موقع فراہم کرے گی بلکہ پارٹی کے اندرونی رابطے اور امور پر بھی روشنی ڈالے گی۔ ملاقات میں شریک افراد کو جیل میں داخلے کے دوران ضروری حفاظتی اور انتظامی اقدامات کے تحت باری باری بانی سے ملاقات کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

اس سے قبل پارٹی قیادت نے بھی ملاقات کے دن کو منظم اور پرسکون بنانے کے لیے تمام تیاری مکمل کر لی ہے تاکہ سال نو کے پہلے دن بانی پی ٹی آئی کے ساتھ   ملاقات ممکن ہو سکے۔

یاد رہے کہ عظمی خان کی ملاقات کے بعد بانی تحریک انصاف سے ملاقاتوں کا سلسلہ روک دیا گیا تھا کہ ملاقات کرنے والے افراد سیاست پر گفتگو کرتے ہیں اور بانی پی ٹی آئی کی گفتگو اداروں سے متعلق انتہائی قابل مذمت ہوتی ہے اس لیے ملاقاتیں روک دی گئیں تھیں تاہم نئے سال پر ملاقات کے لئے فہرست جیل حکام کو دے دی گئی ہے د

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *