معرکہ حق کے دوران ہونے والی زمینی تباہی کے مناظر پہلی بار سیٹلائٹ کے ذریعے لی گئی تصاویر میں سامنے آ گئے ہیں، جن میں بھارت میں ہونے والے نقصانات کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ایک واقعے نے بھارت میں نہ صرف زمینی حقائق کو نمایاں کیا ہے بلکہ لوگوں کے سوچنے کے انداز کو بھی اس حد تک متاثر کیا ہے۔ سیٹلائٹ تصاویر میں معرکۂ حق کے دوران بھارت میں ہونے والی تباہی کے مناظر نمایاں ہیں، جنہوں نے بھارت کی شکست کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے کی گئی جارحیت کا افواجِ پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا تھا، جس کے بعد یہ صورتحال سامنے آئی۔
دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ معرکۂ حق کے باعث بھارت کے وسائل، منصوبہ بندی اور عملی حکمتِ عملی پر سنجیدہ سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ فکری سطح پر پہلے سے قائم خیالات اور دعوے بھی کمزور پڑتے دکھائی دے رہے ہیں، جس کے باعث عوامی مباحث میں واضح تبدیلی محسوس کی جا رہی ہے۔
دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق اس پیش رفت کے بعد بھارتی عوام اور میڈیا میں بے چینی پائی جا رہی ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔