سوئٹرز لینڈمیں نئے سال پردھماکہ، 40 افراد جان کی بازی ہار گئے،وزیر اعظم پاکستان ،عالمی رہنمائوں کا افسوس

سوئٹرز لینڈمیں نئے سال پردھماکہ، 40 افراد جان کی بازی ہار گئے،وزیر اعظم پاکستان ،عالمی رہنمائوں کا افسوس

سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا کے قریب واقع عالمی شہرت یافتہ اسکی ریزورٹ کرانس مونٹانا میں پیش آنے والے ایک شدید دھماکے نے پورے خطے کو سوگوار کر دیا ہے،ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس افسوسناک واقعے میں اب تک کم از کم 40 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ قریبی عمارتوں اور سیاحتی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
مقامی پولیس اور سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی،واقعے کے فوراً بعد ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے پولیس، فائر بریگیڈ اور طبی عملے پر مشتمل امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں :دہلی لال قلعہ میٹرو سٹیشن دھماکہ سلنڈر پھٹنے سے ہوا، بھارتی پولیس کی تصدیق

ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے جدید آلات استعمال کیے جا رہے ہیں، زخمیوں کو قریبی اور بڑے شہروں کے ہسپتالوںمیں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

سوئس حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سکیورٹی مزید سخت کر دی ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور سرکاری ہدایات پر عمل کریں،تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے اور مختلف پہلوؤں سے دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف ،عالمی رہنمائوں کی جانب سے اس سانحے پر افسوس اور ہمدردی کے پیغامات سامنے آ رہے ہیں، مختلف ممالک اور بین الاقوامی اداروں نے سوئٹزرلینڈ کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی آمادگی ظاہر کی ہے،عالمی رہنمائوںنے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا اور اس مشکل گھڑی میں سوئس حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *