سال 2026 کے لئے ایٹلس ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت سامنےآگئی ہے۔ ایٹلس ہونڈا نے اپنی مقبول موٹر سائیکل سی ڈی 70 کو جدید خصوصیات کے ساتھ پیش کر دیا ہے۔ سال 2026 کے لئے مذکورہ موٹر سائیکل کی قیمت 159,900 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایٹلس ہونڈا سی ڈی 70 میں 4-اسٹروک او ایچ سی ایئر کولڈ انجن نصب ہے، جو مضبوط اور قابل اعتماد کارکردگی فراہم کرتا ہے۔ یہ موٹر سائیکل 4 اسپیڈ کانسٹنٹ میش ٹرانسمیشن کے ساتھ آتی ہے اور کک اسٹارٹ کے ذریعے آسانی سے اسٹارٹ کی جا سکتی ہے۔
پٹرول ٹینک کی گنجائش 8.5 لیٹر ہے، جس میں 1 لیٹر ریزرو شامل ہے، جو لمبی ڈرائیونگ کے دوران اضافی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ موٹر سائیکل بلیو، ریڈ اور بلیک رنگوں میں دستیاب ہے تاکہ صارفین اپنی پسند کے مطابق انتخاب کر سکیں۔
سسپنشن اور دیگر تکنیکی خصوصیات میں ملٹی پلیٹ ویٹ کلچ، بیک بون ٹائپ فریم اور 4 PR فرنٹ اور بیک ٹائر شامل ہیں۔ فرنٹ ٹائر 2.25 – 17 اور بیک ٹائر 2.50 – 17 کے سائز میں دستیاب ہیں، جو بہترین گرفت اور مستحکم ڈرائیونگ فراہم کرتے ہیں۔
ایٹلس ہونڈا سی ڈی 70 کی یہ نئی پیشکش موٹر سائیکل شوقین افراد کے لیے اسٹائلش، قابل اعتماد اور آسان ڈرائیونگ کا بہترین امتزاج ہے، اور یہ قیمت کے لحاظ سے بھی صارفین کے لیے انتہائی موزوں انتخاب ہے۔