پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مقامی ریفائنریوں میں تیار ہونے والے پیٹرول میں ایتھنول کی آمیزش کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس جمعرات کو نائب وزیراعظم کے دفتر میں منعقد ہوا، جس میں چیئرمین اوگرا نے اس تجویز پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں شرکت کرنے والے دیگر اہم حکام میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری پیٹرولیم، سیکریٹری صنعت و پیداوار، اوگرا کے نمائندے، پاکستان ایتھنول مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اور پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ارکان شامل تھے۔

اجلاس کے دوران تجویز پر غور کرتے ہوئے کمیٹی نے سفارش کی کہ چونکہ ایتھنول کی موجودہ قیمتیں پیٹرول کے مقابلے میں زیادہ ہیں، اس لیے ریفائنریوں اور ایتھنول بنانے والی صنعت کے لیے مالی طور پر قابل عمل ہونے کی شرط کے تحت آمیزش کی رضاکارانہ پالیسی اختیار کی جائے۔

اس کے علاوہ اوگرا کو ہدایت کی گئی کہ وہ ایتھنول کی برآمدات اور مقامی طور پر تیار پیٹرول میں اس کی آمیزش کے مالی پہلوؤں کا سہ ماہی بنیادوں پر جائزہ لے اور اپنی رپورٹ پیٹرولیم ڈویژن کے ذریعے وزیراعظم آفس کو پیش کرے۔

یہ بھی پڑھیں: بالآخر مصحافہ ہوگیا، ڈھاکہ میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر خود چل کر ایاز صادق کی نشست پر آئے، ہاتھ ملا لیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *