پاکستان سعودی عرب کیساتھ مل کر عالمی معاشی انقلاب لاسکتا ہے، وزیر اعظم

پاکستان سعودی عرب کیساتھ مل کر عالمی معاشی انقلاب لاسکتا ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ پاکستان سعود ی عرب کیساتھ مل کر عالمی معاشی انقلاب لا سکتا ہے۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف کا غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ بین الاقوامی معاشی انقلاب میں کویت، قطر، امارات اور ترکیہ کے علاوہ چین بھی ہمارے ساتھ شامل ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا ہےکہ معاشی انقلاب انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے سیکٹر پر توجہ دینے سے لایا جاسکتا ہے۔ محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں بہت کام کیا اور آٹھ سالوں میں ملک کا نقشہ ہی بدل رکر رکھ دیا ہے۔ شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ محمد بن سلمان کی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے اچھی پیش رفت ہوئی اور سعودی عرب نے بہت ترقی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کے فوری بعد سعودی وزیر خارجہ نے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا اور ہم نے سرمایہ کاری کے حوالے سے کانفرنسز کیں۔

جو بہت فائدہ مند اور نتیجہ خیز ثابت ہوئیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں بھی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی بےپناہ کامیابیاں ہیں، ہم آئی ٹی میں سعودی تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، ورلڈ اکنامک فورم اجلاس کے دوران سعودی حکام سے بات چیت ہوئی، جس میں ہم نے طے کیا تھا کہ تمام شعبوں میں تعاون کریں گے، ہم ایک خاندان کی طرح ایک دوسرے کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ شہباز شریف نے کہا ہے جدید آلات اور ٹیکنالوجی کی مدد سے ہم زرعی پیدوار بڑھاسکتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پاک سعودیہ مشترکہ تعاون سے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت دیں گے، تربیت حاصل کرنے کے بعد پاکستانی ہنرمند سعودی عرب میں کام کرسکیں گے۔سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کی قیادت میں ہم بین الاقوامی معاشی انقلاب لاسکتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *