اوہائیو میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے گھر پر نامعلوم شخص کی توڑ پھوڑ، حملہ آور گرفتار

اوہائیو میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے گھر پر نامعلوم شخص کی توڑ پھوڑ، حملہ آور گرفتار

امریکی ریاست اوہائیو میں نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کے گھر پر نامعلوم شخص نے توڑ پھوڑ کی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واقعے کے وقت نائب امریکی صدر اور ان کا اہلِ خانہ گھر پر موجود نہیں تھے۔

خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ توڑ پھوڑ کرنے والا شخص گھر کے اندر داخل ہونے میں ناکام رہا۔ واقعے کے بعد امریکی سیکرٹ سروس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واقعے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں، تاہم سیکیورٹی اداروں نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان پر امریکہ کے بڑھتے اعتماد کی بنیاد مئی کی جنگ ہے ،بریگیڈئر جنرل ( ر) مارک کمٹ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *