اضافی تنخواہیں: سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری

اضافی تنخواہیں: سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری

الیکشن کمیشن آف سندھ نے اپنے افسران اور ملازمین کو دو ماہ کی اضافی تنخواہیں جاری کر دی ہیں، جن کی ادائیگی کا مقصد ملازمین کو بروقت معاوضہ فراہم کرنا ہے۔

اس سلسلے میں مجموعی طور پر 4 کروڑ 98 لاکھ 60 ہزار روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن سندھ کے ہیڈ آفس کے لیے 1 کروڑ 14 لاکھ 30 ہزار روپے جاری کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈرائیورز اور نائب قاصدوں کو تین اضافی تنخواہیں دی جا رہی ہیں۔

علاقائی دفاتر کو بھی اضافی فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔ ان میں حیدرآباد ریجنل آفس کے لیے 15 لاکھ 70 ہزار روپے، سکھر ریجنل آفس کے لیے 14 لاکھ 70 ہزار روپے، کراچی ریجنل آفس کے لیے 12 لاکھ 70 ہزار روپے اور لاڑکانہ ریجنل آفس کے لیے 15 لاکھ 70 ہزار روپے شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اضافی تنخواہوں کی ادائیگی کا مقصد ملازمین کو بروقت معاوضہ فراہم کرنا اور صوبے بھر میں انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ استعمال کرنے والے سرکاری ملازمین کےلئے اہم خبر

Related Articles