معروف برینڈ نے حیران کن فیچرز سے لیس نئی گاڑی متعارف کروادی

معروف برینڈ نے حیران کن فیچرز  سے لیس نئی گاڑی متعارف کروادی

معروف آٹوموٹیو برانڈ Omoda & Jaecoo نے مقامی مارکیٹ میں ایک نئی گاڑی متعارف کروانے کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹ کیمطابق کمپنی کی جانب سے یہ اعلان اس کے آفیشل فیس بک پیج پر جاری کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ جلد متعارف ہونے والا نیا ماڈل JAECOO J5 HEV ہوگا، اس اعلان کے ساتھ گاڑی کی چند نمایاں اور جدید خصوصیات کو بھی اجاگر کیا گیا ہے، جس نے آٹو شوقین افراد میں خاصی دلچسپی پیدا کر دی ہے۔

کمپنی کے مطابق JAECOO J5 HEV میں جدید ایڈوانسڈ ڈرائیور اسسٹنس سسٹمز (ADAS) شامل ہوں گے، جن کا مقصد ڈرائیونگ کو زیادہ محفوظ اور آرام دہ بنانا ہے۔

 اس کے علاوہ گاڑی میں ایڈاپٹو کروز کنٹرول، پینورامک مون روف اور جدید ہائیبرڈ الیکٹرک وہیکل ٹیکنالوجی بھی فراہم کی جائے گی، جو بہتر فیول ایوریج اور ماحول دوست ڈرائیونگ کا تجربہ دے گی تاہم کمپنی نے تاحال گاڑی کی قیمت یا پاکستان میں لانچ کی متوقع تاریخ کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں۔

یہ اعلان پاکستان میں  اس برانڈ کی موجودگی کو مزید مضبوط کرنے کی ایک کڑی سمجھا جا رہا ہے۔

 یاد رہے کہ اس برانڈ نے اگست 2025 میں دو الیکٹرک ایس یو ویز کے ساتھ پاکستانی مارکیٹ میں قدم رکھا تھا، جبکہ اکتوبر 2025 میں ایک مقامی طور پر اسمبل شدہ پلگ اِن ہائیبرڈ SUV بھی متعارف کروائی گئی تھی، جسے صارفین کی جانب سے مثبت ردِعمل ملا۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی کا 110 ایس موٹر سائیکل 10,300 روپے کی ماہانہ اقساط پر حاصل کریں

دستیاب معلومات کے مطابق JAECOO J5 HEV میں 1.5 لیٹر ٹربوچارجڈ انجن کے ساتھ جدید ہائیبرڈ پاورٹرین استعمال کی گئی ہے،  یہ گاڑی کمپیکٹ کراس اوور ہائیبرڈ SUV کے سیگمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے، جہاں اسے دیگر معروف برانڈز سے سخت مقابلے کا سامنا ہوگا۔

عالمی ماڈل کی بات کی جائے تو اس میں چھ ایئر بیگز کے ساتھ متعدد جدید حفاظتی فیچرز شامل ہیں، جن میں اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (ABS)، الیکٹرانک بریک فورس ڈسٹری بیوشن (EBD)، الیکٹرانک اسٹیبلٹی کنٹرول (ESC)، 540 ڈگری کیمرہ سسٹم اور ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ گاڑی جدید ٹیکنالوجی، بہتر سیفٹی اور ہائبرڈ سسٹم کی بدولت پاکستانی مارکیٹ میں ایک مضبوط آپشن بن سکتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *