بینظیر انکم سپورٹ پروگرام 2026 کے لیے رجسٹریشن کا آغاز، طریقہ کار جانئے

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام 2026 کے لیے  رجسٹریشن کا آغاز، طریقہ کار  جانئے

وفاقی حکومت کے فلاحی منصوبے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت مستحق خاندانوں کی مالی معاونت کے لیے سال 2026 کی ادائیگیوں کے سلسلے میں ڈائنامک سروے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد ملک بھر میں غریب اور مستحق خاندانوں کی مالی مدد کے ذریعے غربت میں کمی لانا ہے۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 2026 میں مالی امداد حاصل کرنے کے لیے مستحق خاندانوں کو ڈائنامک سروے کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کروانا ہوگی۔ اس مقصد کے لیے درخواست گزار کسی بھی قریبی بی آئی ایس پی دفتر میں قائم رجسٹریشن ڈیسک پر جا سکتے ہیں، جہاں انہیں اپنا قومی شناختی کارڈ اور بچوں کا ب فارم پیش کرنا ہوگا۔

دستاویزات جمع کرانے کے بعد بی آئی ایس پی کا عملہ درخواست گزار کو ڈائنامک سروے کے لیے ایک ٹوکن جاری کرے گا۔ ٹوکن نمبر آنے پر درخواست دہندہ کو رجسٹریشن روم میں بلایا جائے گا، جہاں ڈیٹا انٹری آپریٹر درخواست گزار سے سماجی اور معاشی حیثیت سے متعلق مختلف سوالات کرے گا۔ فارم مکمل ہونے کے بعد درخواست گزار کے انگوٹھے کا نشان لیا جائے گا تاکہ اندراج کے عمل کو حتمی شکل دی جا سکے۔

رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد درخواست دہندہ کو 8171 سے ایک تصدیقی پیغام موصول ہوگا۔ تصدیق کے عمل کے بعد مستحق خاندان کو اسی نمبر یعنی 8171 کے ذریعے اہلیت سے متعلق ایس ایم ایس بھی ارسال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے کا موبائل ڈیوائسز کی رجسٹریشن عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان

8171 سے پیغام موصول ہونے کے بعد درخواست دہندہ کو مقررہ تاریخ پر دوبارہ رجسٹریشن آفس آنا ہوگا۔ اس موقع پر درخواست گزار کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنا بجلی کا بل اور موبائل فون ساتھ لے کر آئیں تاکہ کسی قسم کی تاخیر یا مشکل سے بچا جا سکے۔

واضح رہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مختلف عوامی فلاحی منصوبے بھی جاری ہیں، جن میں بے نظیر ہنرمند پروگرام، بے نظیر نشوونما، بے نظیر کفالت اور بے نظیر تعلیمی وظائف شامل ہیں، جن کے ذریعے مستحق افراد اور خاندانوں کو مختلف شعبوں میں معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *