آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026  سے قبل آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے دو ڈرافٹ شیڈول کرکٹ آسٹریلیا کو بھجوائے ہیں جس میں تجویز کیا گیا ہے کہ ٹیم 26 یا 27 جنوری کو پاکستان پہنچ سکتی ہے جبکہ روانگی 2 یا 3 فروری کو ہوگی۔

مجوزہ شیڈول میں دو بیک ٹو بیک میچز کھیلے جائیں گے جس کے بعد فائنل ٹی 20 سے پہلے ایک دن کا وقفہ ہوگا۔

توقع ہے کہ تین میں سے دو میچ ہفتے کے آخر میں شیڈول کیے جائیں گے جبکہ اختتامی میچ کے لیے 29 جنوری، 31 جنوری یا یکم فروری کی عارضی تاریخیں مقرر کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا ٹی 20 میں 28 مرتبہ آمنے سامنے آئے ہیں جس میں کینگروز نے 14 میچ جیتے ہیں جبکہ گرین شرٹس نے 12 فتوحاصل کی ہیں، ایک میچ ٹائی پر ختم ہوا جبکہ دوسرے کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

مزید پڑھیں: اٹلی پاکستانی شہریوں کیلئے نوکریوں میں کوٹہ مختص کرنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا

پاکستانی ٹیم ان دنوں تین میچز کی ٹی 20 سیریز کے لیے سری لنکا میں موجود ہے جس کا پہلا میچ آج کھیلا جارہا ہے، ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں پاکستان کو سری لنکا پر برتری حاصل ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اب تک 27 ٹی 20 میچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں پاکستان نے 16 اور سری لنکا نے 11 جیتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *