اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.8 ریکارڈ،

اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.8 ریکارڈ،

پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، سوات، شانگلہ، بونیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

وادی نیلم سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلےکے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد شہری خوفزدہ ہو گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 اور گہرائی 159 کلومیٹرریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز تاجکستان اور سنکیانگ کا سرحدی علاقہ تھا۔

ابتدائی طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *