پاکستان کے نام پر کسی صورت حرف آنے کی اجازت نہیں دے سکتے ، وزیر داخلہ

پاکستان کے نام پر کسی صورت حرف آنے کی اجازت نہیں دے سکتے ، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کے نام پر کسی صورت حرف آنے کی اجازت نہیں دے سکتے، انہوں نے غیر قانونی امیگریشن اور بھکاری مافیا کیخلاف ایکشن کا حکم دیدیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس میں ایف آئی اے کے امیگریشن ونگ کی کارکردگی اور غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے جاری مہم کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ رینجرز نے سرحدوں کی حفاظت کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں ، وزیرداخلہ محسن نقوی

اجلاس میں پیشہ ور بھکاری مافیا کے خلاف کارروائیوں پر بھی غور کیا گیا جبکہ وزیر داخلہ نے غیر قانونی امیگریشن میں ملوث مافیا کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی جاری رکھنے کے احکامات دیے۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایئرپورٹس پر امیگریشن چیکنگ کے نظام کو مؤثر بنایا جائے اور ایئر پورٹس پر سفری دستاویزات کی سخت اسکریننگ کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : محسن نقوی کا منی لانڈرنگ، جعلی ادویات میں ملوث مافیا کے خلاف بڑا حکم

‎وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو امیگریشن قوانین پر مؤثر عملدرآمد کی ہدایت کی، ‎‎اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے، ڈائریکٹرز کراچی اور لاہور زون نے شرکت کی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *