جان لیوا بیماری کے پھیلاؤ کا خطرہ، ہزاروں مرغیاں تلف کرنے کا فیصلہ

جان لیوا بیماری کے پھیلاؤ کا خطرہ، ہزاروں مرغیاں تلف کرنے کا فیصلہ

جان لیوا بیماری کے پھیلاؤ کے پیش نظر یورپی ملک برسلز نے ہزاروں کی تعداد میں مرغیاں تلف کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق بیلجیئم میں مغربی صوبے، جو فرانس کی سرحد کے قریب واقع ہے، میں انتہائی مہلک H5N1 برڈ فلو کی موجودگی کی تصدیق کے بعد تقریباً 55000 مرغیوں کو تلف کیا جائے گا۔

فیصلے کی تصدیق وفاقی فوڈ سیفٹی ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کی گئی ہے۔

ایجنسی نے بتایا کہ برڈ فلو وبا کے پیشِ نظر قائم کیے گئے حفاظتی اور نگرانی کے زونز کا ایک بڑا حصہ ان پرانے زونز سے جڑا ہوا ہے جو گزشتہ ماہ بنائے گئے تھے، ان میں سے کچھ علاقے فرانس میں بھی واقع ہیں۔

مزید جانیئے: مرغی کے گوشت کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، انڈے بھی مہنگے

یورپی فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے دسمبر میں آگاہ کیا تھا کہ جنگلی پرندوں میں برڈ فلو کے غیر معمولی پھیلاؤ اور وسیع جغرافیائی موجودگی کی وجہ سے گزشتہ سال یورپ میں اس بیماری کی ایک قبل از وقت اور شدید لہر دیکھنے میں آئی۔

دوسری جانب، اسرائیل نے بھی منگل کے روز ملک کے شمالی حصے میں واقع ایک فارم پر H5N1 وائرس پھیلنے کی اطلاع دی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *