چھ ماہ میں تبدیلی کی خبریں محض افواہیں ، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تعلق مثالی ہے، سینئرصحافی انصار عباسی

چھ ماہ میں  تبدیلی کی خبریں محض افواہیں ، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تعلق مثالی ہے، سینئرصحافی انصار عباسی

سینئر صحافی اور تجزیہ نگار انصار عباسی نے کہا ہے کہ چھ ماہ کے اندر کسی تبدیلی سے متعلق گردش کرنے والی خبریں محض افواہیں ہیں اور حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تعلقات مکمل طور پر پرفیکٹ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے پھیلائی جانے والی باتوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انصار عباسی نے بتایا کہ جب مبینہ ونڈر بوائے سے متعلق خبریں سامنے آئیں تو انہوں نے ایک اعلیٰ اور انتہائی بااعتماد ذریعے سے رابطہ کیا۔ اس ذریعے نے انہیں واضح طور پر بتایا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تعلقات نہ صرف بہتر ہیں بلکہ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ ان کے مطابق جیسے پہلے تعلقات اچھے تھے، ویسے ہی آج بھی دونوں جانب سے بہترین روابط قائم ہیں۔

انصار عباسی نے مزید بتایا کہ کچھ دیر بعد ایک اور اعلیٰ ذریعے نے خود انہیں کال کی اور اس بات کی مزید وضاحت کی۔ ذریعے کے مطابق چھ ماہ کے اندر کسی تبدیلی کی جو باتیں کی جا رہی ہیں، ان میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کے درمیان تعلقات ایکسلنٹ ہیں اور کسی قسم کی کشیدگی موجود نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیبلشمنٹ اور حکومت ایک پیج پر ہیں، اختلافات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا : تجزیہ کار حماد حسن

سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ اس قسم کی افواہیں وقتاً فوقتاً سامنے آتی رہتی ہیں، تاہم معتبر ذرائع کی تصدیق کے بعد یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ ان کے مطابق موجودہ صورتحال میں حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ہم آہنگی برقرار ہے اور اختلافات سے متعلق بیانیہ بے بنیاد ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *