وزیر اعظم شہباز شریف نے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں عمدہ کھیل پیش کرنے کے چاندی کا تمغہ جیتنے والی قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کو ان کی عمدہ کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا اور ٹیم کے ہر کھلاڑی کلے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔وزیراعظم نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو وزیر اعظم ہائوس بھی مدعو کر لیا اور ذرائع کے مطابق 2روز میں قومی ہاکی ٹیم کو وزیراعظم ہائو س میں بلایا جائے گا۔دوسری جانب اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شاندار پرفارمنس دکھانے والی قومی ہاکی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ افیئرز رانا مشہود نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر اولمپیئنز اور حکومتی آفیشلز بھی کھلاڑیوں کے استقبال کے لیے موجود تھے۔یاد رہے کہ پاکستان نے 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
مزید پڑھیں: اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان کو شکست
جاپانی ٹیم کے گول کیپر کی کوچنگ سابق پاکستانی گول کیپر نے کی
جاپان کے گول کیپرز تاکومی کیتاگاوا اور تاکاشی یوشیکاوا کی کوچنگ سابق پاکستانی کھلاڑی اور لیجنڈری گول کیپر سلمان اکبر نے سلطان اذلان شاہ کپ کے دوران کی تھی جسے انہوں نے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر جیتا تھا۔ سلمان اکبر نے 2004 اور 2008 کے اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے 2010 کے ایشین گیمز میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔وہ اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد سے ہی ٹیموں کی کوچنگ کر رہے ہیں اور ان کا سب سے حالیہ کام جاپانی گول کیپرز کی کوچنگ کرنا تھا۔ جاپان ڈرامائی پنالٹی شوٹ آٹ کے بعد فاتح بن کر ابھرا اور ان کے دونوں کیپر سلمان اکبر کے ساتھ ویڈیو کال پر تھے۔ یاد رہے کہ فائنل کا فیصلہ شوٹ آئہٹ پر ہونا تھا جب دونوں ٹیموں نے فل ٹائم کے اختتام پر دو دو گول سکور کیے تھے۔