ٹانک : پولیس کی بکتر بند گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید

ٹانک : پولیس کی بکتر بند گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید

ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر آئی ای ڈی حملے میں ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا میں ٹانک کے علاقے گومل میں پولیس کی اے پی سی (بکتر بند گاڑی) پر آئی ڈی بم حملہ کیا گیا،یہ  دھماکا ٹانک کے علاقے کوٹ ولی سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا، دھماکے کے نتیجے میں پولیس کی بکتربند گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا کہ دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہل کار شہید ہو گئے جبکہ واقعہ  کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کی گئیں، جہاں سے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

بکتر بند گاڑی گومل سے ٹانک آ رہی تھی، حملے میں شہید ہونے والوں میں اسحاق ایس ایچ او ، اے ایس آئی شیر عالم، شفیع، حضرت علی ،احسان اللہ مجید ڈرائیور شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، سی ٹی ڈی کی کارروائیوں میں 8 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ لکی مروت میں گزشتہ روز اسی جگہ سے ایک وکیل کو بھی نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔

دریں اثنا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ٹانک پولیس کی بکتر بند گاڑی پر حملے کے واقعے پر اعلیٰ حکام سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے ،  انہوں نے شہدا کے اہل خانہ اور ساتھیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔

ایک  بیان میں گورنر کے پی نے کہا کہ صوبے کے بہادر جوانوں نے عوام کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر شہادت کو گلے سے لگایا ہے ،  ہم اپنے شہدا پر فخر کرتے ہیں  ،  ہندوستان کی پشت پناہی کے حامل فتنۃ الخوارج کی یہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتیں ، صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لے اور صوبے کے امن کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *