ڈیڈلاک ختم ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان بڑی پیشرفت سامنے آگئی

ڈیڈلاک ختم ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان بڑی پیشرفت سامنے آگئی

نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن (پی ٹی آئی ) میں ڈیڈ لاک ختم ہوگیا ہےاور وفاقی حکومت نے سپیکر ایاز صادق کو محمود اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈرتعیناتی کی اجازت دے دی ہے ۔سپیکر نے اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کا عمل شروع کردیا ہے، اس حوالے سے سپیکر نے حکومتی اتحادیوں سے بھی مشاورت کی ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایوان میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کی تقرری کے سلسلے میں تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے بتایا کہ قومی اسمبلی کے قواعد کے مطابق اپوزیشن لیڈر کا عہدہ اس وقت خالی ہے اور اس کی تقرری کے لیے ارکان کی جانب سے نامزدگی کا عمل جاری ہے۔

سپیکر نے اعلان کیا کہ اپوزیشن لیڈر کے امیدواروں کی فہرست کل سہ پہر تین بجے تک جمع کرائی جائے گی اس حوالے سے پہلے ہی 76 ارکان کی جانب سے دستخط شدہ فہرست جمع کرائی جا چکی ہے، جس میں محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر کون ہوں گے؟نام سامنے آگئے

اس فہرست کی تصدیق چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے بھی کی ہے انہوں نے مزید کہا کہ یہ عمل شفاف اور قواعد کے مطابق اپوزیشن لیڈر کے عہدے کی تقرری کو یقینی بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔سپیکر نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو جمع کرانے کی تاریخ میں تبدیلی کر کے نئی فہرست پیش کی جا سکتی ہے تاکہ تمام قانونی اور آئینی تقاضے پورے ہوں۔

اس اقدام کا مقصد ایوان میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے عمل کو منظم اور شفاف بنانا ہے تاکہ کسی قسم کی الجھن یا اختلاف کی صورت نہ پیدا ہو۔
سپیکر نے ارکان سے درخواست کی کہ وہ مقررہ وقت کے اندر اپنی نامزدگی جمع کرائیں تاکہ اپوزیشن لیڈر کے عہدے کی تقرری میں کوئی تاخیر نہ ہو اور قومی اسمبلی میں باقاعدہ آئینی عمل مکمل ہو سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *