اس دوران ہلکے پھلکے انداز میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنی تمام جائیداد اپنے پالتو کتے کے نام کرنے پر غور کر رہی ہیں۔ ان کے اس بیان نے وہاں موجود لوگوں کو حیران بھی کیا اور مسکرا کر سوچنے پر بھی مجبور کر دیا۔
گفتگو کے دوران جب کامیڈین کرشنا ابھیشیک کا ذکر آیا تو سنیتا آہوجا نے مثبت انداز میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے ہی کامیاب ہیں اور مستقبل میں مزید ترقی کریں گے۔ انہوں نے کرشنا کو اپنے بیٹے جیسا قرار دیتے ہوئے نیک خواہشات بھی دیں۔
اس موقع پر سنیتا آہوجا خوشگوار موڈ میں نظر آئیں اور میڈیا سے بات کرنے کے بعد اپنے پالتو کتے کو گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بٹھاتے ہوئے بھی دکھائی دیں۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں گووندا اور سنیتا آہوجا کے درمیان ممکنہ اختلافات اور طلاق کی افواہیں بھی زیرِ گردش رہی ہیں، تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے اس بیان کو کسی قانونی اعلان کے طور پر نہیں لیا جا رہا۔