پی ٹی آئی نے احتجاج کی کال تو دیدی سوال یہ ہے کہ قاسم اور سلمان تحریک میں کیوں شریک نہیں ہورہے؟اظہر جاوید

پی ٹی آئی نے احتجاج کی کال تو دیدی سوال یہ ہے کہ قاسم اور سلمان تحریک میں کیوں شریک نہیں ہورہے؟اظہر جاوید

سیاسی تجزیہ کار اظہر جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو ملک بھر میں احتجاج، شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام کی کال دی ہے، جسے پارٹی کی جانب سے ایک بڑی سیاسی تحریک کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ عمران خان کے بیٹے قاسم خان اور سلمان خان اس احتجاجی تحریک میں عملی طور پر حصہ کیوں نہیں لے رہے ان کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی واقعی تحریک کو مؤثر بنانا چاہتی ہے تو پارٹی کے اہم رہنما اور عمران خان کے بیٹے فوری طور پر پاکستان پہنچیں ۔

یہ بھی پڑھیں :حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں مثالی ہم آہنگی ہے، نئی سازشی کہانیاں بے بنیاد ہیں، سینئر صحافی اظہر جاوید

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی روایت رہی ہے گھیرائو جلائو تو کیا سلمان اور قاسم  اس میں بھی موجود ہوں گے یا غریب کا بچہ اور ایک عام سیاسی کارکن ہی اس تحریک کا  ایندھن بنے گا ؟

قاسم اور سلمان نے دعوی کیا تھا کہ وہ جلد پاکستان آرہے ہیں نا وہ آئے ہیں نا کوئی اعلان کیاہے لیکن وہ دبئی میں ضرور دیکھے گئے ہیں اپنے کاروبار کے لیے یہ ان کا حق ہے اپنا کاروبار کریں لیکن یہی حق پاکستان کے عوام کا بھی ہے کہ وہ کاروبار کریں نہ کریں احتجاجی تحریکوں سے ان کے کاروبار متاثر ہوں ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *