ٹرمپ کا ڈنمارک سمیت آٹھ یورپی ممالک پر 10 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان

ٹرمپ کا ڈنمارک سمیت آٹھ یورپی ممالک پر 10 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈنمارک سمیت آٹھ یورپی ممالک پر 10 فیصد درآمدی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے یورپ کے ساتھ تجارتی اور سفارتی کشیدگی میں اضافہ کر دیا ہے۔

ٹرمپ نے یہ اعلان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان کے ذریعے کیا، جس میں انہوں نے واضح کیا کہ یہ اقدام گرین لینڈ کے معاملے پر یورپی ممالک پر دباؤ بڑھانے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔

ٹرمپ نے ٹروتھ پر کہا کہ ابتدائی مرحلے میں ڈنمارک، ناروے، سویڈن، برطانیہ، نیدرلینڈز اور فن لینڈ سمیت آٹھ یورپی ممالک پر 10 فیصد ٹیرف نافذ کیا جائے گا تاہم یکم جون سے اس شرح کو بڑھا کر 25 فیصد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹیرف اس وقت تک برقرار رہیں گے جب تک گرین لینڈ کی مکمل خریداری سے متعلق کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پا جاتا۔
امریکی صدر نے کہا کہ گرین لینڈ عالمی اور امریکی سلامتی کے لیے غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔ ان کے بقول چین اور روس کی نظریں اس خطے پر جمی ہوئی ہیں، جبکہ ڈنمارک اکیلا گرین لینڈ کے دفاع کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

یہ بھی پڑھیں :ٹرمپ ٹیرف 3 ماہ کیلیے معطل ، چین پر 125فیصد ٹیرف عائد

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا کے علاوہ کوئی بھی ملک گرین لینڈ کی مؤثر حفاظت نہیں کر سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ گرین لینڈ کا حصول امریکی قومی سلامتی کے لیے ناگزیر ہو چکا ہے۔

یورپی ممالک کی وہاں بڑھتی ہوئی سرگرمیاں خطرناک صورتحال کو جنم دے رہی ہیں۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا نے گرین لینڈ کی مکمل خریداری تک یورپی ممالک پر ٹیرف برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اپنے اسٹریٹجک مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

ٹرمپ نے جدید دفاعی نظام گولڈن ڈوم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی مؤثر تنصیب اور آپریشن کے لیے گرین لینڈ کی جغرافیائی حیثیت نہایت اہم ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ امریکا مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم قومی سلامتی کے معاملے پر کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی اور سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔

یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب گرین لینڈ کے حوالے سے امریکا اور یورپی ممالک کے درمیان اختلافات میں شدت آ رہی ہے، جبکہ خطے میں فوجی اور سفارتی سرگرمیوں میں بھی واضح اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *