کابل میں چینی ریسٹورنٹ میں زور دار دھماکا، ہلاکتوں کی خدشہ

کابل میں چینی ریسٹورنٹ میں زور دار دھماکا، ہلاکتوں کی خدشہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں چینی ریسٹورنٹ میں دھماکہ ہوا ہے جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ طالبان کی وزارتِ داخلہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکا شہرِ نو کے علاقے میں ہوا، جو غیر ملکیوں کی رہائش کے باعث کابل کے محفوظ ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔

وزارتِ داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو میں کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں کئی افراد جان سے گئے اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، تاہم مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔ دھماکے کی نوعیت اور ذمہ داروں کے بارے میں فوری طور پر کوئی حتمی بیان سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ 2021 میں امریکی انخلا کے بعد طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد کابل اور افغانستان کے دیگر حصوں میں دھماکوں کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے، تاہم شدت پسند تنظیم داعش سے وابستہ عناصر اب بھی ملک میں سرگرم ہیں اور وقتاً فوقتاً حملے کرتے رہتے ہیں۔

تاحال طالبان حکام کی جانب سے واقعے کی وجوہات یا ذمہ داروں کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں۔۔۔۔!!!

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کا افغانستان کی دہشتگردی کے ثبوت مانگنا پاکستان سے بہت بڑی بددیانتی ہے،عمر چیمہ برس پڑے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *