پاکستان میں ہائبرڈ گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر جیکو نے نشات گروپ کے اشتراک سے اپنی سب سے سستی ہائبرڈ ایس یو وی جیکو جے 5 لانچ کر دی ہے۔
کمپنی کے مطابق جیکو کی یہ متعارف کرائی گئی گاڑی سیڈان اور ایس یو وی کے درمیان قیمت کے فرق کو کم کرنے کی ایک کوشش ہے۔ جس میں جدید ٹیکنالوجی، بہتر فیول ایوریج اور پریمیم سہولیات نسبتاً مناسب قیمت پر فراہم کی گئی ہیں۔
جیکو جے 5 ایک سیلف چارجنگ ہائبرڈ ایس یو وی ہے۔ جس میں 1.5 لیٹر ٹربو پیٹرول انجن کو 1.83 کلو واٹ آور بیٹری کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔ کمپنی اس ٹیکنالوجی کو”سپر ہائبرڈ سسٹم” کا نام دیتی ہے۔ جو چیری کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ گاڑی دو ویرینٹس، کمفرٹ اور پریمیم میں دستیاب ہے۔
ڈیزائن کے لحاظ سے جیکو جے 5 کا فرنٹ رینج روور ایووَک سے مشابہ دکھائی دیتا ہے۔ واٹر فال اسٹائل فرنٹ گرل، ایل ای ڈی ہیڈلائٹس، 18 انچ الائے ویلز، روف ریلز، چھپے ہوئے ڈور ہینڈلز اور جدید بمپر اسے مہنگی ایس یو ویز جیسی روڈ پریزنس فراہم کرتے ہیں۔
گاڑی میں مناسب بوٹ اسپیس موجود ہے تاہم اسپیئر وہیل کی جگہ ٹائر ریپئر کٹ دی گئی ہے۔ پریمیم ویرینٹ میں پاورڈ ٹیل گیٹ اور 60:40 اسپلٹ ریئر سیٹس بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: ہونڈا 125 , ہونڈا 150 اور ہونڈا سی ڈی 70 موٹر سائیکل خریدنے کی نئی اسکیم متعارف

