بگ بیش لیگ کے رواں سیزن کے کامیاب ترین بولر حارث رؤف کی پاکستانی ٹیم میں شمولیت مشکوک ہوگئی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے فاسٹ بولر حارث رؤف کو اسکواڈ سے باہر رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں حارث رؤف کی مایوس کن کارکردگی کے بعد سامنے آیا، جہاں انہوں نے بغیر کوئی وکٹ حاصل کیے 50 رنز دے دیے تھے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ حارث رؤف حال ہی میں بگ بیش لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں، جہاں انہوں نے 10 میچز میں 17.11 کی اوسط سے 18 وکٹیں حاصل کیں۔
دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ اس میچ کی پہلی اننگز کے دوران آخری اوور کی چوتھی گیند پر ریس ٹوپلی نے ہٹ لگائی تو گیند ہوا میں بلند ہوگئی۔ کیچ کے لیے شارٹ تھرڈ پوزیشن پر موجود حارث رؤف اور ڈیپ پوائنٹ پر موجود ہلٹن کارٹرائٹ دوڑے اور دونوں فل لینتھ ڈائیو لگائی۔
مزید جانین: بگ بیش میچ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر آگ بھڑک اٹھی

