بادامی باغ بس اڈہ مسافروں سے بھر گیا، کرایوں میں خود ساختہ اضافہ روکنے کے حکومت کی جانب سے موثر اقدامات

بادامی باغ بس اڈہ مسافروں سے بھر گیا، کرایوں میں خود ساختہ اضافہ روکنے کے حکومت کی جانب سے موثر اقدامات

عیدالفطر کے قریب آتے ہی صوبائی دارالحکومت لاہور کے مصروف ترین بادامی باغ بس اڈے پر اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہونے والے مسافروں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔ شہریوں کی بڑی تعداد اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کے لیے سفر کر رہی ہے، جس کے باعث بس اڈے پر تل دھرنے کو جگہ نہیں رہی۔

ذرائع کے مطابق مسافروں کے اس اچانک اضافے نے ٹرانسپورٹرز کے لیے بھی مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔ گاڑیوں کی کمی کے باعث کئی مسافروں کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ بعض روٹس پر اضافی گاڑیاں چلانے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں تاکہ رش کو کم کیا جا سکے۔

دوسری جانب حکومتِ پنجاب نے عید کے موقع پر کرایوں میں من مانے اضافے کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ کے مطابق تمام بس اڈوں پر خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں جو کرایوں کی نگرانی کر رہی ہیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جا رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت تمام ٹرانسپورٹ گاڑیاں حکومت کی جانب سے مقرر کردہ کرایوں کی پابندی کر رہی ہیں، جس سے مسافروں کو کافی حد تک ریلیف ملا ہے۔ اس کے علاوہ مسافروں کی سہولت کے لیے اضافی کاؤنٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ ٹکٹ کے حصول کا عمل تیز کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ جاری، پاکستانی کھلاڑیوں کی پوزیشنز تبدیل، بابراعظم، سلمان آغا نے میدان مارلیا

مسافروں نے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ رش کے باعث مشکلات کا سامنا ہے، تاہم کرایوں میں اضافہ نہ ہونا ایک مثبت پیش رفت ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بروقت سفر کا منصوبہ بنائیں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ حکام سے فوری رابطہ کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *